152

اسسٹنٹ کمشنر سفیان دلاور کا پٹرول پمپس کی چیکنگ کا عمل جاری

ساہیوال ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سفیان دلاور نے پٹرول پمپس کی چیکنگ کا عمل جاری رکھا ہوا ہے اور مڈھالی روڈ پر قائم 6پٹرول پمپس کی چیکنگ کی گئی جہاں پیمانے میں کمی پر ایڈ مور ،پی ایس او اور شیل کمپنیوں کے قائم 2،2پمپس کو مجموعی طور پر 65ہزار روپے جرمانہ عائد کیا -انہوں نے چیکنگ کے عمل کو روزانہ کی بنیاد پر جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا اور عوام کو لوٹنے والے عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی -دریں اثنا اے سی سفیان دلاور نے کمشنر ساہیوال محمد احسن وحید کے احکامات پر تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے آفیسرز کالونی فرید ٹاﺅن میں راجباہ کے ساتھ محکمہ انہار کی کروڑ وں روپے مالیت کی جگہ بھی واگزار کروائی جس پر مکینوں نے پختہ تعمیرات جن میں پارکنگ شیلڈز وغیرہ شامل ہیں کی ہوئی تھیں-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں