68

ساہیوال/ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کلین اینڈ گرین پروگرام کے تحت ساہیوال شہر کی صفائی پر بھر پور کام جاری

ساہیوال/ وزیر اعلی پنجاب سردار عثما ن بزدار کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کلین اینڈ گرین پروگرام کے تحت ساہیوال شہر کی صفائی پر بھر پور کام جاری رکھے ہوئے ہے اور شہر کے تمام علاقوں میں صفائی کے لئے عملے کی ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں-یہ ٹیمیں مقررہ اوقات میں مخصوص علاقے کی بھر پور صفائی کی ذمہ دار ہیں جس کے لئے سپر وائزری سٹاف بھی مقرر کیا جا چکا ہے -یہ بات پروگرام کے فوکل پرسن اور اے ڈی سی فنانس فاروق صادق نے اپنے دفتر میں بتائی -انہوں نے کہا کہ عوام کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا اور انہیں بنیادی شہری سہولیات کی فراہمی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے جس میں کوئی کوتاہی نہیں کی جائے گی -انہوں نے مزید بتایا کہ کمشنر محمد احسن وحید اور ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید اس پروگرام کی براہ راست نگرانی کر رہے ہیں اور ان کی ہدایات پر معاشرے کے با اثر طبقات خصوصا تاجروں ،سول سوسائٹی اور میڈیا کو بھی اس اہم پروگرام میں شامل کیا گیا ہے -انہو ںنے عوام پر زور دیا ہ وہ کلین اینڈ گرین پروگرام کی کامیابی اور ساہیوال کو مزید خوبصورت بنانے میں انتظامیہ اور سینٹری عملے سے تعاون کریں -اے ڈی سی فنانس فاروق صادق نے مزید بتایا کہ اس پروگرام کا دائرہ پورے ضلع تک بڑھایا گیا ہے اور تمام قصبات میں بھی سینٹری سٹاف مکمل صفائی کو یقینی بنار ہا ہے -موسم میں تبدیلی کے بعد اگلے ماہ سے شجرکاری کی بھر پور مہم کا بھی آغاز کیا جائے گا جس میں تمام سرکاری اداروں کے ساتھ ساتھ عام شہری بھی بھر پور شرکت کریں گئے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں