102

صدرساہیوال ڈویژنل پریس کلب پیر سید طمطراق محاسن شاہی نے کہاہے کہ کشمیراورپاکستان ایک دوسرے کے لیے لازم وملزوم ہیں

Spread the love
  • 7
    Shares

ساہیوال:مہر ریاض احمد سے.
یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں ﮈویژنل پریس کلب کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئ* صدرساہیوال ڈویژنل پریس کلب پیر سید طمطراق محاسن شاہی نے کہاہے کہ کشمیراورپاکستان ایک دوسرے کے لیے لازم وملزوم ہیں ‘مسئلہ کشمیرکاحل اسلامی‘اخلاقی اورانسانی فریضہ ہے ‘اقوام متحدہ اورمغربی اقوام مظلوم قوموں کے حق خودرادیت کی بات توکرتی ہیں لیکن مسئلہ کشمیرکے حل کے لیے 72سال میں بھی بھارت کومجبورنہیں کرسکیں تنازعہ کشمیربھارت کے لیے وسائل سے بھرپورزمین کاایک ٹکراہے مگرہمارے لیے کشمیریوں کی مددکرنااورحق خودرادیت کی حمایت اسلامی فریضہ ہے جبکہ اقوام عالم کے لیے کشمیرکے عوام کی حمایت کرنااخلاقی اورانسانی ذمہ داری ہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں ساہیوال ڈویژنل پریس کلب کے زیر اہتمام نکالی جانیوالی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرچیئرمین میاں بابرصغیر‘سرپرست اعلیٰ فضل محمد خان ‘چوہدری اقبال‘راناشہباز‘چوہدری لیاقت علی‘براڈکاسٹرملک دلاور سلطان ڈھکو‘مہر ریاض احمد جرنلسٹ’مہرحسن عبداللہ ناز‘مرزاخالد ندیم ‘ڈاکٹرغلام مستقیم زاہد‘میاں رمضان ‘مصطفی بھٹی‘محمد اکبرفریدی‘رانااسحاق‘ملک مبین ‘ملک اسلم کھوکھر‘سید فیضان شاہ ‘راناعبدالحکیم خان ایڈووکیٹ‘میاں شبیر احمد چٹھہ‘شاکرہاشمی‘شکیل احمد شاہ ‘عمران بوبی‘سیف الرحمن‘ناصرجتالہ‘حافظ عمران ‘گلفام قریشی‘رؤف شہزادجٹ‘ارشادحسین کمبوہ‘فہیم صدیقی‘گلزارقریشی‘مدثرنجیب‘رحمت اللہ وٹو‘ساجدبلوچ‘سید عثمان محاسن شاہی‘سید شافن اللہ محاسن شاہی ودیگر بھی موجود تھے ۔انہوں نے کہاکہ کشمیریوں کوان کاحق خودرادیت ملناچاہیے بین الاقوامی برادری کوچاہئے کہ وہ اپناکرداراداکرتے ہوئے کشمیرکی آزادی کے لیے ہرممکن اقدامات کویقینی بنائے تاکہ کئی عشروں سے جنگ میں مصروف کشمیری قوم جنہوں نے بے شمارقربانیاں دیں انہیں علیحدہ وطن مل سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں