94

کمشنر ساہیوال ڈویژن کاسرکاری افسران اور ملازمین کی حاضری چیک کرنے کے لئے دفاتر کا اچانک دورہ ،

کمشنر ساہیوال ڈویژن کاسرکاری افسران اور ملازمین کی حاضری چیک کرنے کے لئے دفاتر کا اچانک دورہ ،منی ہسپتا ل غلہ منڈی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری وویمن اور تحصیل آفس کا معائنہ ،غیر حاضر افسران واہلکاران کے خلاف شوکاز نوٹس جاری کرنے کی ہدایت -تفصیلات کے مطابق کمشنر محمد احسن وحید نے سرکاری دفاتر میں بر وقت حاضری یقینی بنانے کے لئے ایڈیشنل کمشنر ایس ڈی خالد کے ہمراہ صبح ساڑھے 9بجے کے بعد منی ہسپتال غلہ منڈی کا اچانک دورہ کیا اور وہاں تعینات دو لیڈی ڈاکٹرز سحر عمران اور نگین کنول کو ڈیوٹی سے غیر حاضر پایا -کمشنر نے دونوں ڈاکٹرز کے خلاف محکمانہ کارروائی اور ان کی ٹرانسفر کے لئے سیکرٹری ہیلتھ کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے -بعد ازاں کمشنر نے گول چکر میں واقع ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری وویمن کا بھی دورہ کیا جہاں ڈسٹرکٹ آفیسر سمیعہ انور اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر شازیہ لطیف بھی غیر حاضر پائیں گی -کمشنر محمد احسن وحید نے دونوں افسران اور دوسرے غیر حاضر عملے کے خلاف بھی کارروائی کی ہدایت کی -بعد ازاں وہ تحصیل آفس بھی گئے تحصیلدار شوکت سندھو سمیت کوئی نائب تحصیلدار موجود نہیں تھا -کمشنر نے کسی بھی افسر کی عدم موجودگی پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا اور ہمراہ موجود اے ڈی سی ریونیو کو غیر حاضر افسرا ن کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی ہدایت کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں