36

ڈی پی او آفس میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس

Spread the love
  • 5
    Shares

چنیوٹ (رانا وسیم سے ) ڈی پی او آفس میں ڈی پی او محمد انور کھیتران اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیوطارق نیازی کی زیر صدارت یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں امن و امان کی صورتحال اور دیگر اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کا کہنا تھا کہ چنیوٹ کو امن کا گہوراہ بنانے اور قانون کی بالادستی قائم کرنے میں امن کمیٹی کا کردار قابل تحسین ہے۔ امن و امان کے قیام اور لوگوں کے جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے۔یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر امن وا مان کے قیام کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا ئے جائیں گے ۔ یوم یکجہتی کشمیرکے موقع پر تمام پروگرامز پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا تاہم امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے امن کمیٹی بھی اپنامثبت کردار ادا کرے ۔امن کمیٹی کے ممبران نے بھی قیام امن کے لیے اپنی تجاویز پیش کیں اور اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایااور اعادہ کیا کہ ضلع چنیوٹ میں تمام مکاتب فکر کے لوگ امن چاہتے ہیں اور تمام علماء کرام ایک دوسرے کے مذہبی تقریبات کا احترام کرتے ہیں۔ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ہم سب اکھٹے ہیں اور سیکیورٹی اداروں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔ اجلاس کے اختتام پر شہداء کشمیر اور ملک پاکستان کے بقاء اور سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں