89

ٹریفک ایجوکیشن یونٹ کا گورنمنٹ ہائی سکول کا وزٹ ،طلباء کو روڈ سیفٹی ،ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی لیکچر، پمفلٹس تقسیم

Spread the love

چنیوٹ (رانا وسیم سے )ٹریفک پولیس ایجو کیشن یونٹ نے گورنمنٹ ہائی سکول کا وزٹ کیا۔انچارج ایجوکیشن یونٹ آصف حنیف اے ایس آئی نے طلباء کو روڈ سیفٹی، ٹریفک اشاروں،ٹریفک قوانین کے بارے میں آگاہی دی گئی۔طلباء کو آگاہی دی گئی کہ روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کرکے ٹریفک حادثات کی شرح کو کم کیا جاسکتا ہے۔طلباء کو ہدایت کی گئی کہ کم عمری میں ڈرائیونگ سے اجتناب کریں۔طلباء کو ون ویلنگ،اوور سپیڈ کے مضمرا ت بارے آگاہی دی گئی اور اس آگاہی مہم میں اپنا کردار ادا کرنے کی بھی ہدایت کی گئی۔ طلباء میں ٹریفک قوانین سے آگاہی بارے پمفلٹس تقسیم کیے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں