100

سعودی عامل کا واٹس ایپ پر جن حاضر کرنے کا دعویٰ

ریاض(نیوز ڈیسک)سعودی عرب کے معروف عامل نائف البقمی نے ایک عجیب و غریب دعویٰ کرکے سعودی عرب ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے لوگوں کو چونکا دیا۔تفصیلات کے مطابق سعودی عامل نائف البقمی کا کہناہے کہ وہ واٹس ایپ ایپلی کیشن کے ذریعے جنات کو حاضر کرسکتے ہیں۔ وہ یہ کام دور دراز علاقوں میں سکونت پذیر مریضو ں کے علاج کیلئے کرتے ہیں۔ ایک خاتون نے جو البقمی سے علاج کراتی رہی ہیں کہا کہ اس میں کوئی اچھنبے کی بات نہیں۔ اللہ تعالیٰ نے ہمیں بتایا ہے کہ جنات اللہ سے ڈرتے ہیں اور اسکے کلام سے متاثر ہوتے ہیں۔البقمی نے کہا کہ وہ جھاڑ پھونک کے ذریعے اجتماعی علاج نہیں کرتے۔ ایسا کرنے سے زحمت ہوتی ہے اور جنات کو طلب کرنے پر الجھن لاحق ہوجاتی ہے۔ البقمی جھاڑ پھونک سے علاج کیلئے رجوع کرنے والے سے 1500ریال فیس وصول کرتے ہیں۔ یہ فیس ان لوگوں سے لی جاتی ہے جو طائف سے باہر سکونت پذیر ہوں۔البقمی کا کہناہے کہ آخر کام چھوڑ کر علاج کرنے جانا ہوتا ہے اور سفر پر بھی خرچ آتا ہے

Print Friendly, PDF & Email

محمد عرفان 63 نیوز اور 63 نیٹ ورک کے چیف ایگزیگٹیو آفیسر ہیں

تبصرہ کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں