32

ساہیوال پولیس :DPOساہیوال محمد علی ضیاء کی فرنٹ ڈیسک پر تعینات اسٹاف سے میٹنگ

ساہیوال پولیس :ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرکیپٹن ریٹائرڈ محمد علی ضیاء کی فرنٹ ڈیسک پر تعینات اسٹاف سے میٹنگ
. فرنٹ ڈیسک تھانہ میں آنے والے سائلین کی مشکلات کے حل میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں
فرنٹ ڈیسک پر تعینات سٹاف غریب عوام کے مسائل کا فوری ازالہ اور بروقت شکایات کے اندراج کو یقینی بنا کرپولیس کاعوام میں بہتر امیج اجاگر کرے. ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی پی او آفس کے میٹنگ روم میں ضلع بھر کے پولیس فرنٹ ڈیسکس کے عملہ سے میٹنگ کے دوران کیا. میٹنگ کےدوران ڈی پی او نے کہا کہ پریشان حال شہریوں کی بات تسلی سے سن لی جائے تو ان کی آدھی پریشانی ویسے ہی دور ہو جاتی ہے۔فرنٹ ڈیسک کے عملے کی خوش اخلاقی کی بدولت پولیس اور عوام کے درمیان حائل خلیج کم ہوئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام فرنٹ ڈیسکس آئی سنٹر سے منسلک ہیں جہاں پر تمام تھانوں کی کارکردگی کو براہ راست مانیٹر کیا جاتا ہے لہذا تمام پینڈنگ کمپلینٹس کو مطلوبہ وقت کے اندر حل کروا کر عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے . اس دوران فرنٹ ڈیسک سٹاف نے سروس میں بہتری کیلئے تجاویز بھی پیش کیں جن کو سننے کے بعد مناسب احکامات جاری کئے گئے..

Print Friendly, PDF & Email

نعمان اعجاز ساہیوال شہر سے 63نیوز کے نمائندہ ہیں اور 2018 سے ادارہ کے لیے صحافتی خدمات انجام دے رہے ہیں

تبصرہ کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں