21

ساہیوال:تعلیمی اداروں میں منشیات کے تدارک کے لئے آگاہی واک

ساہیوال:تعلیمی اداروں میں منشیات کے تدارک کے لئے آگاہی واک
ڈی پی اوساہیوال کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی ضیاء کی ہدایت پرٹریفک پولیس کی طرف سے منشیات کی روک تھام کیلئے آگاہی واک کا اہتمام کیاگیاجس کی قیادت ڈی ایس پی ٹریفک ریاض احمد نے کی۔واک میں صدرمرکزی انجمن تاجران حاجی عبدالطیف‘سماجی شخصیت شیخ نعمان‘انسپکٹرموٹروے ریاض ڈوگر‘‘ ٹریفک ایجوکیشن وروڈسیفٹی آفیسر حماداحمدبھلر‘ایس ایچ اوتھانہ سٹی ریاض احمد کے علاوہ سکول وکالج کے طلبہ‘والدین ‘اساتذہ ‘صحافی اورسول سوسائٹی کی کثیرتعدادنے شرکت کی۔واک صدرچوک سے شروع ہوکرٹینکی چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ایس پی ٹریفک ریاض احمد نے کہاکہ ڈی پی اوکیپٹن (ر) محمد علی ضیاء کی ہدایت پر ضلع بھر کے تعلیمی اداروں میں انسدادمنشیات کے تحت لیکچرزکاسلسلہ شرو ع کررکھا ہے۔ڈی پی اوصاحب کا وژن ہے کہ ضلع کو منشیات سے پاک کرکے نوجوان نسل کونشہ کی لعنت سے بچایاجائے۔انہوں نے کہاکہ آگاہی کے ساتھ ساتھ منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیاں بھی عمل میں لائی جارہی ہیں۔اس موقع پر انہوں نے شرکاء سے اپیل کی کہ وہ منشیات فروشوں کی بروقت اطلاع مقامی پولیس کو دیں تاکہ ان کا تدارک کرکے منشیات سے پاک معاشرے کا خواب شرمندہ تعبیر ہوسکے۔اورسماجی شخصیت شیخ نعمان نے کہاکہ منشیات کی روک تھام کے سلسلہ میں ساہیوال پولیس کا آگاہی سمینارز،واک اورلیکچرکا اہتمام احسن اقدام ہے ۔اس سلسلہ میں مرکزی انجمن تاجران کاروباری شخصیات سے مل کر اس فلاحی کام کو آگے بڑھاتے ہوئے شہربھرمیں آگاہی بینرز‘فلیکسزوغیرہ آویزاں کریگی ۔

Print Friendly, PDF & Email

نعمان اعجاز ساہیوال شہر سے 63نیوز کے نمائندہ ہیں اور 2018 سے ادارہ کے لیے صحافتی خدمات انجام دے رہے ہیں

تبصرہ کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں