29

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے عامر ذوالفقار کو نیا آئی جی اسلام آباد تعینات کردیا۔

اسلام آباد (شاہدمحمود)وفاقی حکومت نے عامر ذوالفقار کو نیا آئی جی اسلام آباد تعینات کر دیا جبکہ وفاقی حکومت کی جانب سے عامر ذوالفقار کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیاگیا ہے۔عامر ذوالفقار پولیس سروس پاکستان (پی ایس پی) گروپ کے افسر ہیں، وہ آئی جی موٹروے پولیس بھی تعینات رہ چکے ہیں۔اس کے علاوہ وہ ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب، ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی پنجاب، آر پی او ملتان، سی پی او ملتان، ایس ایس پی اسپیشل برانچ لاہور، ایس ایس پی آپریشنز لاہور اور ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ سمیت اہم عہدوں پر ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

شاہد محمود اسلام آباد سے 63نیوز کے بیور چیف ہیں جو کہ 2018 سے ادارہ کے ساتھ منسلک ہیں آپ ایک اچھے کالم نگار بھی ہیں

تبصرہ کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں